6 اگست، 2024، 12:17 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85560144
T T
0 Persons

لیبلز

انور ابراہیم کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر میٹا کی معذرت

تہران (ارنا) میٹا نے حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے حوالے سے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر معذرت کرلی۔

 میٹا کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ہم آپریشنل غلطی کے لیے معذرت خواہ ہیں جس میں ملائیشیا کے وزیراعظم کے انسٹاگرام اور فیس بک پیجز سے پیغامات کو ہٹا دیا گیا تھا، اور اب ان پیغامات کو اشاعت کے قابل لیبل کے ساتھ بحال کر دیا گیا ہے۔

میٹا کمپنی نے اپنے سوشل نیٹ ورکس سے حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے حوالے سے انور ابراہیم کی تعزیتی پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا تھا جس پر ملائیشیا نے میٹا سے وضاحت طلب کی تھی۔

ملائیشیا کے ٹیلی کمیونیکیشن منسٹر نے پیر کو میٹا کے نمائندوں سے ملاقات اور وضاحت طلب کی۔ انور ابراہیم کے دفتر کا کہنا ہے کہ میٹا کے اقدامات امتیازی، غیر منصفانہ اور اظہار رائے کی آزادی پر سخت دباو ڈالنے والے ہیں۔

31 جولائی کو ملائیشیا کے وزیر اعظم نے حماس کے ایک عہدیدار کے ساتھ اپنی فون کال کی ویڈیو فیس بک اور انسٹاگرام پر شائع کی تاکہ ھنیہ کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا جا سکے۔ انہوں نے تعزیت کے پیغام کے ساتھ مئی میں قطر میں ھنیہ کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کی تصویر بھی پوسٹ کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .